مضبوط ملک کیلئے صحت مند بچپن پہلی شرط:مودی

نئی دہلی﴿یواین آئی﴾وزیراعظم نریندر مودی نے نقص تغذیہ کے خلاف ٰفیصلہ کن لڑائی کا اعلان کرتے ہوئے کل کہا کہ مضبوط ملک کے لئے صحت مند بچپن پہلی شرط ہے اوراس کے لئے سبھی کو متحد ہونا ہوگا۔مسٹر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر کے لاکھوں آنگن واڑی،آشا اور صحت سے متعلق کارکنان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور قابل ہندوستان بنانے کے لئے آپ سبھی کی طاقت پر پورے ملک کو بھروسہ ہے ۔نقص تغذیہ کے خلاف لڑائی چھیڑ دی گئی ہے اور آپ لوگ اس میں اگلی صف میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ملک کے لئے شہریوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور اس کے لئے صحت مند بچپن دینا ہوگا۔انہوں نے کہا،''ہمیں مل کر کام کرنے سے ہی نقص تغذیہ کے خلاف ،گندگی کے خلاف ،زچگی میں پریشانیوں کے خلاف کامیابی حاصل ہوگی۔تبھی ٹرپل اے کی ہماری یہ طاقت ملک کو اے زمرے میں سب سے اوپر رکھے گی۔آنگن واڑی،آشا اور صحت سے متعلق کارکنان کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنولوجی نے متعدد مشکلوں کو آسان کردیا ہے ۔ٹیکنولوجی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے ۔فون بہت سے سوالوں کا جواب ہے ۔حکومت تو فون کے ذریعہ سے ہی متعدد قسم کی سہولیات ملک کے تمام عوام تک پہنچا رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں