پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ کل بھی جاری رہا اور مہاراشٹر میں پٹرول فی لیٹر 91روپے سے زیادہ پر فروخت ہورہا ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل ڈسٹری بیوشن کمپنی انڈین آئل کے مطابق مہاراشٹر کے نانڈیز ضلع کے دو پٹرول پمپوں پر پٹرول کی قیمت 91.02روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں جگہوں پر ڈیزل کی قیمت 78.94روپے فی لیٹر پہنچ گئی ۔ ان میں ایک پٹرول پمپ ضلع کے دھرم آباد اور دوسرا کورے گاوں میں ہے ۔نانڈیز ضلع کے ہی کئی مقامات پر او رپربھنی ضلع کے کئی پٹرول پمپوں پر پٹرول 90روپے اور ڈیزل 78روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ بین الاقوامی بازارخام تیل کی قیمتوں کے مطابق ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں لیکن چار ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی ان کی قیمت نیچے نہیں آئی ہے ۔ جب کہ اس دوران کئی موقع پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے میں مضبوطی بھی رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں