نکسلیوں نے دو دیہی باشندوں کا قتل کیا

دنتیواڑا﴿یو این آئی﴾ چھتیس گڑھ کے ضلع دنتیواڑا میں کل نکسلیوں نے دو دیہی باشندوں کا قتل کر کے ان کی لاش سڑک پر پھینک دی۔ دونوں مقامی قبائلی لیڈبتائے جاتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں کو پانچ دن پہلے نکسلیوں نے اغوا کرلیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ٰڈاکٹر ابھیشیک پلو نے بتایا کہ چھ ستمبر کو بچیلی کے وارڈ نمبر 6 سے اغوا کئے گئے دیہی باشندے ہونگا کرما اور بھیما مچاکی کو کل رات نکسلیوں نے گلا ریت کر قتل کر دیا۔ نکسلی دونوں کی لاشوں کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اٰغوا کے بعد ہونگا کرما کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی کے لیے نکسلیوں سے اپیل بھی کی تھی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ریلوے اسٹاف کو چھوڑنے گئے ڈرائیور نے دو نامعلوم لوگوں کی لاشیں سڑک پر پڑی دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس کودی ۔ اس کے بعد بچولی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر جانچ کا آغاز کر دیا ہے ۔نکسلیوں نے لاشوں کے پاس پرچے بھی چھوڑے ہیں جن میں قتل کی وجہ پولیس مخبری بتائی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں