ترکی تجارتی میلہ میں ہندوستان اہم پارٹنر

نئی دہلی'﴿یو این آئی﴾بیرون ملک تجارت کو فروغ دینے کے لئے ترکی میں منعقد 87ویں ازمیر بین الاقوامی تجارتی میلہ میں ہندوستان 75کمپنیوں کے ساتھ سب سے اہم پارٹنر رہا۔صنعت و تجارت کی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں سات ستمبر سے شروع ہوئے 87ویں بین الاقوامی تجارتی میلہ میں ہندوستان نے خود کو 'سورس' کے طور پرقائم کرنے کی کوشش کی۔ میلے میں ہندوستان نے 'سورس انڈیا' نام سے منڈپ بنایا ہے ۔ اس میں 75کمپنیوں کی شراکت رہی۔ ہندوستان کا مقصد ترکی اور آس پاس کے ملکوں میں ہندوستانی تجارت کو فروغ دینا تھا۔ یہ میلہ آج ختم ہوا۔ہندوستان میلے میں اہم پارٹنر ملک رہا ۔ اس لئے موقع پر قومی ترانہ گایا گیا او رقومی پرچم لہرایا گیا ۔ میلے میں ہندوستانی منڈپ کے لئے خصوصی علامتی نشان بنائے گئے ۔ترکی میں ہندوستانی سفیر سنجے بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے شعبے میں تعاون کے کافی مواقع ہیں۔ ہندوستانی کمپنویں کے لئے ترکی کے ذریعہ یورپ کے بازار وں میں بھی داخل ہونا آسان ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں