وجے کمار نے میڈیا کمپلیکس سرینگر میں آڈیو۔ ویژیول اور سٹوڈیو کا افتتاح کیا جدید طرز کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی ستائش کی

سرینگر/گورنرکے مشیر کے وجے کمار نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے میڈیا کمپلیکس میں آڈیو ویژیول یونٹ اور سٹوڈیو کا افتتاح کیا۔آڈیو ویژیول یونٹ اور ریکارڈنگ سٹوڈیو کو محکمہ تعمیرات عامہ نے1.30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات سرمد حفیظ، ناظم اطلاعات طارق احمد زرگر، سپیشل سیکرٹری اطلاعات نریندر سنگھ بالی، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات﴿ ہیڈ کوارٹر﴾ ساجد یحییٰ نقاش، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیرمحمد اشرف حقاق، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی، راکیش دوبے اور محکمہ اطلاعات کے کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔محکمہ کے آڈیو ویژیول یونٹ میں تعمیر کیا گیا سٹوڈیو جدید سہولیات سے لیس ہے اور اس میں اعلیٰ معیار کے آلات نصب کئے گئے ہیں۔اس سہولت کا افتتاح کرنے کے بعد کے وجے کمار نے سٹوڈیو کا معائنہ کیا ۔ اس دوران انہیں اس کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی گئی۔انہوں نے سٹوڈیو کے انچارج کے ساتھ بھی بات چیت کی اور کیمرہ اڈیٹنگ مشینوں اور دیگر آلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔مشیرموصوف نے جدید سہولیات قائم کرنے کے لئے ڈی آئی پی آر کو مبار ک باد دی اور ان سہولیات کو مناسب ڈھنگ سے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہیں بتایا گیا کہ سٹوڈیو کی بدولت محکمہ سرکار کی ترقیاتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی ٹی وی پروگرام تیار کرسکتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں