مکانات سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس عمارتیں تعمیر کرنے کے اجازت ناموں کو آسان بنایاجائے گا

    مکانات و شہری ترقی محکمہ کی طرف سے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ متعلقین سے رائے طلب کی جائے تاکہ مکانات کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے ایک مؤثر فریم ورک تیار کیا جاسکے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے کہا کہ ریاست میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے اجازت نامے کے نظام کو آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اسے عوام دوست بنایا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اس سیکٹر کی راغب ہوسکیں۔کانفرنس کی صدارت فائنانشل کمشنر ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کے بی اگروال نے کی جبکہ مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کانفرنس کے دوران بلڈروں اور سرمایہ کاروں نے اپنی اپنی رائے سامنے رکھی۔ اس موقعہ پر بتایاگیا کہ ا س رائے کو ہاوسنگ سیکٹر میں پی پی پی فریم ورک پالیسی مرتب کرتے وقت ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں