موٹر سائکل پر کرتب بازی کرنے والوں کیخلاف پولیس متحرک،تین گرفتار

سرینگر/سی این آئی/موٹر سائکلوں پر کرتب بازی کرنے کی پاداش میں پولیس نے تین نوجوانون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ کسی کو بھی موٹر سائکلوں کو تیز رفتاری کے ساتھ کرتب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطاق شہر سرینگر کے مضافات میں نوجوان لڑکوں کی جانب سے موٹر سائکلوں پر کرتب بازی کرنے کا رجحان دن بدن بڑھتا ہی جارہی ہے جس کی وجہ سے ایسے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ اس سلسلے پر روک لگانے کیلئے پولیس نے مہم چھیڑ رکھی ہے جس کے چلتے آج نشاط پولیس نے تین نوجوانوں کو موٹر سائکل پر کرتب بازی کرنے کی پاداش میں دھر لیا جبکہ ان کی موٹر سائکلوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس زیر ایف ایف آئی آر نمبر 51-2018زیر دفعہ 279آر پی سی درج کرکے مزید کارروائی شروع کی ہے ۔ اس دوران سٹی پولیس سرینگر نے کہا ہے کہ کسی بھی نوجوان کو اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 پولیس نے کہا کہ موٹر سائکلوں کو تیز رفتاری سے چلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پولیس نے ایسے بچوں کے والدین سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائکل آہستہ چلانے کی ترغیب دیں تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ پولیس نے لوگوں سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو موٹر سائیکل پر کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا جائے تو فوری طور پر نزدیکی پولیس سٹیشن کو مطلع کریں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں