بی جے پی کی طرفسے پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان این سی اور پی ڈی پی کو بائیکاٹ فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے: رام مادھو

سرینگر/ یو پی آئی /بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری نے ریاست کے تینوں خطوں میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ 35اے کو بہانہ بنا کر این سی اور پی ڈی پی کو فرار حاصل نہیں کرنا چاہئے ۔ سرینگر میں بی جے پی کور گروپ میٹنگ کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہاکہ آنے والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں عسکریت پسند رخنہ ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاہم حکومت نے سیکورٹی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے ہیں۔ رام مادھو کے مطابق آنے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی تینوں خطوں میں اپنے اُمیدواروں کو میدان میں اُتارے گی ۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رام مادھو نے کہاکہ جمہوریت کو مضبوط کرنے دونوں پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 35اے کا بہانہ بنا کر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو انتخابات سے بھاگنا نہیں چاہئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں