پٹن اورسوپورمیں پے درپے گرینیڈ دھماکے پولیس سٹیشن اور بنکر کو اُڑانے کی کوشش

سوپور/ عابد نبی / کے این ایس/ کل شام جنگجو نوجوانوںنے پولیس سٹیشن پٹن پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک گیا کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، اس سے قبل سوپور میں اس وقت افرا تفری کا ما حول بپائ ہوا جب نامعلوم افراد نے دن دھاڑے ڈگری کالج کے نزدیک فوجی بنکر کو نشانہ بنانے کی غرض سے 2ہتھ گولے داغے جو نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے تاہم اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہو نے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اس دوران گر نیڈ دھماکوں کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے علاقے کو محاصرے میں لے نا معلوم جنگجوئوں کی تلاش شروع کر دی ۔ شمالی کشمیر سو پور اس وقت دھماکوں سے لرز اٹھا جب نامعلوم جنگجوئوں نے دن دھاڑے 22آر آر کیمپ نزدیک ڈگری کالج سوپور کے ایک بنکر کو نشانہ بنانے کی غرض سر 2ہتھ گولے داغے جو ذور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ گرنیڈ دھماکوں میں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکوںکے ساتھ ہی راہ گیر اور یہاں مو جود دکاندار محفوظ مقامات کی جانب دوڈتے نظر آئے جبکہ کچھ دیر کے لئے قصبہ سو پور میں سخت تشویش کی لہر دوڈ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد فوج اور فورسز کی بھاری تعداد نے جائے مو قعہ پر پہنچ کر کورٹ روڈ ،بٹہ پورہ اور دیگر کئی علاقوں کو محاصرہ میں لے کر نا معلوم جنگجوئوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں