کانگریس وفد گورنر سے ملاقی پنچایتی انتخابات پر تبادلہ خیال

سرینگر/انڈین نیشنل کانگریس کا ایک وفد پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر کی قیادت میں کل راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔وفد نے ارکان نے گورنر کو آنے والے پنچائتی اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق اپنی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 تشویش اور اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کو اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کے علاوہ ریاست کے تینوں خطوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات سے بھی روشناس کرایا۔گورنر نے بنیادی سطح پر لوگوں کو با اختیار بنانے کے لئے مقامی اداروں کی بحالی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے نچلی سطح پر جمہوری فریم ورک مضبوط ہوگا اور لوگ دیہی اور قصبوں کی سطح پر ترقیاتی پروگراموں میں شریک ہوسکتے ہیں۔وفد میں حاجی عبدالرشید ڈار، غلام نبی مونگا، وقار رسول وانی، گلزار احمد وانی، محمد امین بٹ، پیرزادہ محمد سید، طارق حمید قرہ، تاج محی الدین، فاروق اندرابی، سریندر سنگھ چنی، کھیم لتا وکھلو، عبدالغنی خان اور نثار منڈو شامل تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں