محرم الحرام کی تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کی یقین دہانی ذوالجناح کے جلوسوں کے دوران بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائیگی

سرینگر/محرم الحرام کے مقدس مہینے کے دوران ذوالجنا جلوسوں کو احسن طریقے سے منزل مقصود تک پہنچانے کی خاطر زڈی بل پولیس اسٹیشن میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ڈی پی او حضرت بل رمیز رشید اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن زڈی بل توصیف احمد کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران مختلف/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 معاملات پر گفت شنید ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران شرکائ کو یقین دلایاگیا کہ ایام متبرک کے دوران عزاداروں کو پولیس کی جانب سے ہر طریقے سے سہولیات بہم رکھیں جائے گی جبکہ زولجنا جلوسوں کے دوران ٹریفک روٹ پلان اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی پر بھی گفت شنید ہوئی ۔ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی آواجاہی کو یقینی بنانے کی خاطر اضافی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ شرکائ نے میٹنگ کے دوران 8,9,10اور 11محرم الحرام کے ایام میں ٹریفک کی آواجاہی کو علی جان روڑ سے یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ عزاداروں کو کسی مشکل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے ۔ اس دوران میٹنگ میں شریک لوگوں نے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھنے پر بھی زور دیا۔ شرکائ نے میٹنگ کے دوران اس متبرک مہینے میں ذوالجنا ح جلوسوں کیلئے خصوصی روٹ پلان ترتیب دینے ، غذائی اجناس کی فراہمی جن میں چاول ، کھانڈ ، تیل خاکی ، رسوئی گیس ، میوے اور بالن کی دستیابی کے ساتھ ساتھ اضافی چاول اور کھانڈ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے ضمن میں پولیس آفیسران کو آگاہ کیا ۔ اس موقعے پر پولیس آفیسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ معاملہ متعلقہ محکموں کے سربراہان کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ متبرک ایام کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔میٹنگ میں شریک لوگوں نے محرم الحرام کے دوران چوبیس گھنٹے برقی رو کی فراہمی ، پینے کے پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ضروری طبی خدمات کو بھی میسر رکھنے کی مانگ کی۔ لوگوں نے بیکار سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرنے ،ماحول کو صاف رکھنے کی خاطرکوڑا کرکٹ کو شاہرائوں پر ہٹانے کیلئے اضافی خاکروبوں کی تعیناتی پر بھی زور دیا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔ میٹنگ کی سربراہی کرنے والے پولیس آفیسر نے شرکائ کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اُبھارے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ ایس ڈی پی او حضرت بل نے میٹنگ میں شریک لوگوں سے استدعا کی کہ محرم الحرام کے دوران لوگ پولیس کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں تاکہ احسن طریقے سے تقریبات کو انجام تک پہنچایا جاسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں