سرینگر میں ڈی آر آئی کے چھاپے 10کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

سرینگر/ کے این این /ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ’ڈی آر آئی‘ نے سرینگر میں ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران اعلیٰ معیار کی 2 کلو گرام ہیروئن ضبط /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کی گئی جو مبینہ طور پر پاکستان سے اسمگلنگ کی گئی تھی،جسکی بین الاقوامی بازار میں قیمت10کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔مذکورہ ادارے نے یہ کارروائی 9ستمبر کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ’ڈی آر آئی‘نے سرینگر میں10 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آر آئی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے9 ستمبر کو مصدقہ اطلاع کی بنائ پر سرینگر میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جس دوران اعلیٰ معیار کی 2کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی،جسکی بین الاقوامی بازار میں قیمت10کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ضبط شدہ ہیروئن ایک رہائشی مکان کے کچن میں چائول کی بوری کے پیچھے چھائی گئی تھی۔ بیان کے مطابق ہیروئن اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرنے کے لئے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے جبکہ ڈی آر آئی کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ دیہات میں تلاشیاں لی جارہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ضبط شدہ ہیروئن سرحد پار ﴿پاکستان﴾ سے یہاں لائی گئی ہے۔ شبہ ہے کہ اسے ﴿ہیروئن کو﴾ ایل او سی کے راستے کشمیر اسمگل کیا گیا ہے‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں