بہن کی ڈولی اُٹھنے سے پہلے ہی بھائی کا جنازہ نکلا

سرینگر/ اے پی آئی /ہرون سوپور کے علاقے میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہوئی جب دلہن کا بھائی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوا ۔/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 گلورہ لنگیٹ کے علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں جاں بحق ہوئے لیاقت احمد لون ولد مرحوم غلام محی الدین نامی لشکریہ طیبہ کے عسکریت پسند کی بہن کی شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہوئی جب لواحقین کو یہ خبر ملی کہ دلہن کا بھائی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوا ہے ۔ جاں بحق ہوئے عسکریت پسند کے لواحقین نے اس بات کی تصدیق کی کہ لیاقت احمد کی بہن کی آج شادی تھی کہ اس کے بھائی کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیل گئی جس کی وجہ سے شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی ۔ لیاقت احمد تین بچوں کا والد تھا اورحزب المجاہدین کے جاں بحق ہوئے کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقعے پر اس نے عسکریت میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم مقامی لوگوں کے مطابق انہیں اس بات کی کوئی علمیت نہیں تھی کہ لیاقت احمد عسکریت میں شامل ہوا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں