ہندوارہ جھڑپ میں 2جنگجو جاں بحق

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی کشمیر کے ہندوارہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔یہ جھڑپ ہندوارہ کے لنگیٹ علاقے میں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے لنگیٹ کے گولورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر یہاں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔سرچ آپریشن کے دوران محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فورسز پر فائر کھول دیا اور اسکے ساتھ ہی طرفین کے درمیان جھڑ پ شروع ہوگئی ،جو دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہوجانے پر منتج ہوئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر جنگجوئوں کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ جاں بحق ہوئے دونوں جنگجوئوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں