افغانستان کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد واقعات میں 50افراد ہلاک

کابل﴿ یو این آئی﴾ افغانستان میں پیر کے روز الگ الگ مقامات پر ہونے والے پر تشدد واقعات میں 50سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ مقامی پولس نے بتایا کہ اتر صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں مسلح افراد نے پیر کی صبح کو سابق پولس افسر اور ایک طالب علم کوگولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سمنگان کے ضلع درہ صوف میں آج سویرے ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنا کر کیے گئے طالبان جنگجوؤں کے حملے میں حکومت کے حامی 14ملیشیا جنگجو ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ جنوبی قندھار کے دارالحکومت قندھار شہر میں حملہ آوروں نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس سے پہلے قندھار کے ضلع ارگنداب میں ایک ایک سکیورٹی مہم کے دوران ایک پولیس اہلکار اور تین طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملحقہ صوبہ ہیلمند کے گیرے شک ضلع میں طالبان کے مارٹر حملے میں چھ شہریوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں