پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئی اونچائیوں پر

نئی دہلی﴿یواین آئی﴾ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف کانگریس سمیت 21سیاسی پارٹیوں کے پیر کو بھارت بند کے اعلان کے درمیان ان کی قیمتیں مزید اضافہ کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گئیں۔ دہلی میں پیٹرول 23پیسے مہنگا ہوکر 80.73روپے اور ممبئی میں 88.12روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال اور ڈالر کے مقابلے روپے کے ریکارڈ نیچے آنے سے ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ بنا ہوا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 22پیسے کا اضافہ ہوا۔ دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت 72.83روپے فی لیٹر ہو گئی۔عروس البلاد ممبئی میں ڈیزل 77.32روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 83.61روپے اور ڈیزل 75.68روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔ چنئی میں دام بالترتیب 83.91روپے اور 96.98روپے فی لیٹر ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں