مرکزی سرکار ناکام، عوامی مسائل میں اضافہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ آج کیاجائے گا: غلام نبی آزاد

سر ینگر/ اے پی آ ئی/پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ ہونے کی کاروایئوں کو مرکزی حکومت کی نا کا می کیسا تھ جوڑتے ہو ئے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میں حز ب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ کانگر یس سمیت 21پارٹیو ں کی جا نب سے بھارت بند پوری طرح سے کامیاب رہا اور ملک کے عوام نے حکو مت کی نا کامی کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ ہو نے کے خلاف کانگریس کی جا نب سے بھارت بند کی کال اور 21سیا سی پارٹیوں کی جا نب سے بند کی حما یت سے ملک بھر میں بھارت بند کو کامیاب قرار دیتے ہو ئے ریاست کیسا بق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میں حز ب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ مرکزی حکو مت کی نا کا می نے ملک بھر کے عوام کو گو نا گوں مسا ئل و مصاب میں مبتلا کر دیا ہے ۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںاضا فہ ہو نے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں روپیہ کی ڈالر کے مقا بلے میں گراوٹ کو تشویشناک قرار دیتے ہو ئے راجیہ سبھا میں حز ب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں بھی خام تیل کی قیمتوں میںاضا فہ ہو رہا تھا تا ہم من مو ہن سنگھ کی سرکار نے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں اضا فہ ہو نے کا بو جھ عام لوگوں پر نہیں ڈال دیا بلکہ مرکز ی حکومت نے اوئل کمپنیوں کو امداد فراہم کر کے بین الاقوامی مارکیٹ کا مقا بلہ کر نے کیلئے اقدامات اٹھا ئے ۔سا بق وزیر اعلی نے کہا کہ صرف ایک دن کے بعد پیٹرول فی لیٹر 30پیسہ اور ڈیزل مزید22پیسہ مہنگا ہوگیا جس کے نتیجے میں ملک کے غر یب عوام کو کا فی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔مرکزی حکو مت کو ہر سطح پر ناکام قرار دیتے ہو ئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے اور مرکزی حکومت کو اس کا مقابلہ کرنے کیلئے کو ئی پالیسی نہیں ہے جسکے وجہ سے عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ذرائع ابلاغ کے سا تھ گفتگو کرتے ہو ئے کا نگریس کے سینئرلیڈر اور سا بق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست جموں کشمیرمیں کانگریس پارٹی پنچایت اور بلدیا تی اداروں کے الیکشن میں شرکت کرنے یا نہ کرنے میں11ستمبر کو فیصلہ لے گی ۔
سا بق وزیر اعلٰی نے ریاست کے حا لات کو انتہا ئی تشویشناک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مرکز کی موجودہ حکومت طاقت کے بل بوتے پر حالات کو بہتر بنا نے کی راہ پر گامزن ہے جبکہ نچلی سطح پر عوام میں اعتماد پیدا کرنے ،ماحول کو سازگار بنا نے کی خاطر کسی بھی طرح کی کاروا ئی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔سا بق وزیراعلیٰ نے بھارت بند کوکامیاب قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف جسطرح سے غم و غصے کا اظہار کیا ہے وہ اس بات کی عکاسی ہے کہ یہ سرکار ساڑھے چار سال کے دوران لوگوں کو راحت پہنچا نے میں نا کام ثا بت ہوچکی ہے اور 2014کے پارلیمنٹ الیکشن کے دوران اس پارٹی نے عوام کو جو خوا ب دکھا ئے تھے وہ کھو کھلے ثابت ہو ئے ۔  

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں