بی جے پی کیساتھ حکومت سازی خارج از امکان: عمر عبداللہ

سرینگر/اے پی آئی /بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ نئی حکومت قائم کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے خلاف افواہیں اڑائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیںہے ۔ کئی نیوز چینلوں کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر میں بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان گٹھ جوڑ ہونے اور نئی حکومت کا قیام عمل میں آنے کی خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ 2014میں اس طرح کی افواہیں اڑائی گئی تھی اور اسی خبر کو پھر دہرایا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ نیشنل کانفرنس کا کوئی گڑ جوڑ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی ان بنیادوں پر سونچنے کی زحمت گوارا کرتی ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے پہلے ہی اپنا موقف واضح کر دیا تھا کہ وہ ریاست میں کسی کے ساتھ بھی حکومت کی شراکت داری میں شامل نہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں