وِیاس نے عوامی شکایات کے تیز تر نپٹارے کے احکامات دئیے 46وفود ملاقی، اپنی مشکلات سے ااعلیٰ حکام کو آگاہ کیا

سرینگر/گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس نے عوامی شکایات تیز تر نپٹارے پر زور دیا ہے تاکہ انہیں راحت فراہم ہوسکے۔۔کیمپ کے دوران 46وفود نے انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اننت ناگ کے وفد نے 2017ئ میں مال مویشیوں کو ہوئے نقصانات کے لئے معاوضہ فراہم کرنے ، بارہمولہ کے وفد نے ریسونگ سٹیشن پر کام شروع کرنے ، بیروہ کے وفد نے قصبے کو میونسپلٹی سے الگ کر کے محکمہ دیہی ترقیات کے حد اختیار میں لانے ، ایس آر او 202 کے تعینات ملازمیں نے مختلف مراعات کی واگزاری ، آئی ٹی آئی ڈپلوما یافتہ افراد نے ایس آر او 520 کے تحت انہیں مستقل کرنے ، آل جموں اینڈ کشمیر ملٹی پرپز ورکرس اور ولیج لیول ورکرس کے وفد نے اُن کی سینیارٹی طے کرنے و پنچایت انسپکٹروں کی اسامیوں کو وجود میں لانے ، سینئر سٹیزنز پنشنرس ایسو سی ایشن نے ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت ایئریر واگزار کرنے ، 75برس کی عمر میں 20فیصد پنشن کی اضافی گرانٹ واگزار کرنے ،میڈیکل الائونس کو 300سے 1000روپے کرنے اور مفت میڈیکل سکیم کی مانگ کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں