راجوری کے نوشہرہ علاقے میں وسیع پیمانے پر فوج کا سرچ آپریشن جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات پانے کے بعد فوج نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے کے مطابق یہ سرچ آپریشن آج علی الصباح شروع کیاگیا ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد تلاشی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف رہائشی علاقوں بلکہ کھیتوں ، کھلیانوں اور باغوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں