ناومی اوساکا بنی گرینڈ سلیم چیمپئن، سرینا نے امپائر کو چور کہہ دیا

نیویارک/ امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے جاپانی حریف نوامی اوساکا کے ہاتھوں شکست پر امپائر پر بھڑک اٹھیں اور انہیں چور قرار دے دیا۔نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے سرینا کو 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دی اور جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چیمپئن بن گئیں۔کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں جس سے ان کے حریف کو پوائنٹ مل گیا۔امپائر نے سرینا پر الزام عائد کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچ سے اشارے لے رہی ہیں جس کی اجازت نہیں جب کہ سرینا نے اس کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی چیٹنگ نہیں کرتیں اور ایسی جیت سے وہ ہارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔بعد ازاں دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ ملا۔اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا اور میچ کے دوران ہی کہا کہ انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے میچز بھی دیکھیں ہیں، وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا، لیکن میں خواتین کے لیے لڑتی رہوں گی۔ میچ کے اختتام پر امپائر نے جاپانی کھلاڑی اومی اوساکا کی کامیابی کا اعلان کیا تو سرینا ولیم آنسوؤں سے رونے لگیں۔امریکہ کی سٹار ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوئی فریب نہیں کیا ہے اور انھوں نے امپائر پر صنفی تعصب برتنے کا الزام لگایا ہے۔جاپانی ٹینس سٹار نوامی اوساکا نے امریکی اوپن کے فائنل میں سرینا ولیمز کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دی لیکن دوسرے سیٹ میں سرینا ولیمز کے غصے سے پھٹ پڑنے سے ان کی جیت کی چمک کم ضرور ہو گئی۔سرینا ولیمز پر کوچنگ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا اس کے بعد ان کے خلاف ریکٹ کے غلط استعمال کے لیے ایک پوائنٹ دیا گیا اور پھر امپائر کو’’جھوٹا‘‘ اور’’چور‘‘ کہنے کے لیے ان کے خلاف ایک گیم کی پنلٹی لگائی گئی۔اس کے بعد امریکی سٹار سرینا ولیمز نے کہا کہ ان کے خلاف ایک گیم کی پنلٹی لگانا ’’جنسی تعصب‘‘ تھا۔جیت کے بعد ٹینس سٹار نوامی اوساکا نے کہا کہ وہ سرینا کو اپنا آئیڈل کہتی ہیں۔ وہ ایک مشکل ماحول میں جیت کر جاپان کی پہلی کھلاڑی بنیں جنھوں نے کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتا ہو۔بعد میں انھوں نے کہا کہ انھیں پتہ نہیں چلا کہ امپائر اور سرینا ولیمز کے درمیان کیا ہو رہا تھا۔ انھوں نے کہاکہمیں پوری طرح اپنی توجہ کو مرکوز رکھنا چاہتی تھی۔ چونکہ یہ میرا پہلا گرینڈ سلیم فائنل تھا اس لیے میں فرط جذبات سے مغلوب نہیں ہونا چاہتی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں