سردارپٹیل کے مجسمہ کا افتتاح 31اکتوبر کو

نئی دہلی ،9ستمبر﴿یواین آئی﴾وزیراعظم نریندرمودی گجرات میں نرمدا کے سردارسروور میں 31اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انکے دنیا کے سب سے بڑے مجسمہ کا افتتاح کریں گے ۔بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے صحافیوں کو بتایاکہ سردار پٹیل کا یہ مجسمہ ملک کی یکجہتی اور سلامتی کی علامت ہے ۔انھوں نے کہاکہ 182میٹر بلند اس مجسمہ کی تعمیر کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے ۔اس میں تقریبا ڈیڑھ سوٹن لوہے کا استعمال ہواہے ۔اس مجسمہ کیلئے پورے ملک سے لوہا ،پانی اور مٹی جمع کی گئی تھی ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس نے جواہر لعل نہروکو ہمیشہ آگے رکھاتھا اور سردارپٹیل کو پیچھے۔ انھوں نے کہاکہ ملک کی یکجہتی اور سلامتی کو مضبوط کیاتھا لیکن آج کچھ لوگ اسے توڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ مسٹر مودی نے 2013میں اس مجسمہ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں