فورسز ہمیں بدلے کی کارروائی پر مجبور نہ کریں: لشکر طیبہ

سری نگر /کے این ایس / لشکر طیبہ نے کہاہے کہ سی آئی ڈی پولیس مجاہدین کو خوددعوت دے رہی ہے کہ ان کو انہی کی زبا ن میں جواب دیاجائے ۔جامع مسجد سے 5 سنگبازوں کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے ۔چیف لشکر طیبہ جموں کشمیر محمودشاہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی فورسز ہمارے جوانوں کو قتل کرے ،ہمارے بزرگوں کی تذلیل کرے اور ہماری مائوں بہنوں کی عصت ریزی کرے اور جواب میں ان کو پتھر بھی نہ مارے جائیں،ایسا ہو نہیں سکتا۔ انسانیت کی دہائی دینے والے پولیس کے جرموں پر مجرمانہ خاموشی اختیارکرکے قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔یہ جنگ آزادی ہے ۔ہندوستان نے ہماری ریاست پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ۔سترسال سے پوری قوم آزادی کے لیے تگ و دو کررہی ہے ۔اور اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہی ہے ۔لیکن یہ ضمیر فروش سیاستدان اور پولیس چندٹکوں کی خاطر پوری قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیلے چلے جارہے ہیں ۔اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں