وینکیا ئیڈوہندو کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو دوسری عالمی ہندو کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے کل امریکہ روانہ ہوگئے ۔نائب صدر کے دفتر نے یہاں بتایا کہ سال1893 میں شکاگو میں عالمی مذاہب پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کی تاریخی تقریر کی 125ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد دوسری عالمی ہندو کانفرنس کے اختتامی تقریب کو مسٹر نائیڈو خطاب کریں گے ۔نائب صدر گریٹر شکاگو کے پلین فیلڈ میں واقع کمیونٹی کرسچین چرچ کمپلکس میں امریکہ کے 14تیلگو تنظیموں کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کے دوران وہ ہند نزاد برادری کے متعدد رہنماوں سے ملاقات کریں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں