سپریم کورٹ کا ملیالي ناول ’میشا‘پر پابندی عائد کرنے سے انکار

نئی دہلی﴿یواین آئی﴾ سپریم کورٹ نے مصنف ایس ہریش کے ملیالي ناول ’میشا‘پر پابندی عائد کرنے سے بدھ کو انکار کر دیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے درخواست گزار این رادھا کرشنن کی عرضی کویہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ کسی مصنف کے تخیل پر روک نہیں لگائی جا سکتی۔ مصنف کے تصور کو تحفظ ملنا چاہئے ۔ جسٹس مشرا نے کہاآئین میں صاف واضح ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنے خیالات کو رکھنے کا حق ہے ۔ ایک مصنف اپنے چاروں طرف کے ماحول کو دیکھتا ہے ، اس کا مشاہدہ کرتا ہے اور اس کو اپنے الفاظ کے ذریعے بیان کرتا ہے ۔آپ کسی شخص کی مخالفت تو کر سکتے ہیں، لیکن آپ کو اسے غلط ٹھہرانے کے لئے منطقی بنیاد پر اپنی بات کہنی ہو گی۔ قابل ذکر ہے کہ ملیالي مصنف ایس ہریش کے ناول پر کچھ ہندووادی تنظیموں کو اعتراض تھا۔ ناول میشاکے کچھ اقتباس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں