گوسو پلوامہ میں نوجوان کی ہلاکت ، بانہال سرینگر ریل خدمات معطل

سرینگر/ سی این آئی/پلوامہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر سوموار کو بانہال سرینگر ریل خدمات ایک مرتبہ پھر معطل رکھی گئیں۔ جس کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے ایک درجن دیہات میں جنگجو مخالف آپریشن کے بیچ گوسو پلوامہ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سرینگر اور بانہال کے درمیان کے چلنے والی ریل خدمات ایک بار پھر معطل کر دی گئی ۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنائ پر سوموار کو تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’کہ سرینگر اور بانہال کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں