مقتدر عالم دین مرحوم آغا سید احمد الموسوی الصفوی(رح) کو اُن کی برسی پر انجمن شرعی شیعیان کا خراج حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں پُروقار علما کانفرنس کا انعقاد

سرینگر/مرحوم حجۃ الاسلام اوالمسلمین آغاسید احمد الموسوی الصفوی (رح)کی برسی پر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں ایک عظیم الشان علمائ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی۔ کانفرنس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے علمائ دین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مرحوم علمائ کرام خصوصاً حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید احمد الموسوی الصفوی(رح) کی خدمات کو یاد کیا گیا جو انہوں نے کافی مشکلات کے باوجود دین حق کی ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں انجام دی ہیں۔ علمائ کرام نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ آئے روز بعض نام نہاد روشن فکر اور غلط پروپگنڈہ کے شکار لوگ علما کی توہین اور تحقیر کے درپے ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے علماکے بارے میں غلط بیانی اور تذلیل آمیز فقرے کستے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علما کو معتقدمین اور بزرگوں کی طرف زہد و تقویٰ اختیار کرتے ہوئے دینی سربلندی کی خاطر ہر ممکن قدم اُٹھانا چاہئے۔ جن مقررین نے اس موقعہ پر اظہار خیال کیا اُن میںحجۃ الاسلام سید مظفر حسین رضوی،حجۃ الاسلام سید سبطین ، حجۃ الاسلام سید محمد حسین صفوی، حجۃ الاسلام سید عابد حسین رضوی، حجۃ اسلام سید عدیل مرتضیٰ، مولاناسید محمد حسین حسینی وغیر شامل ہیں۔اس موقعہ پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسین موسوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااور تقریب میں نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام سید ارشد حسین کاظمی نے انجام دیئے۔ اپنے صدارتی خطبے میںتنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محرم الحرام میں پیغام حسینی(ع) کے لب لباب عوام الناس تک صحیح انداز میں پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محرم پروگراموں میں ولی امر المسلمین اور ولایت فقیہ کے سلسلے میں مزید معلومات عوام کے سامنے لانے چاہئے۔ آغا سید حسن نے مرحوم آغاسید احمد الموسوی الصفوی(رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں اپنے بزرگوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔   

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں