عدالت نے لالو یادو کو پیش کرنے سے متعلق سی بی آئی کی درخواست منظور کی

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ راجدھانی دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے ریلوے کے دو ہوٹلوں کے الاٹمنٹ گھپلہ میں ملزم بہار کے وزیراعلی لالو کو یہاں پیش کرنے کی مرکزی تفتیشی بیورو ﴿سی بی آئی﴾ کی درخواست منظور کرلی ہے ۔اس معاملہ کی جمعہ کو سماعت ہوئی۔ لال یادو فی الحال چارہ گھپلہ میں رانچی کی جیل میں بند ہیں۔ عدالت نے انہیں چھ اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اسی معاملہ میں لالو کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی سمیت 14لوگ ملزم بنائے گئے ہیں جنہیں عدالت نے جمعہ کو ایک ایک ایک لاکھ روپے نجی مچلکہ پر ضمانت دے دی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں