ریاست کے مسلم کردار کو ختم کرنے کا سرکاری منصوبہ ڈورو شاہ آباد میں مرکزی خانقاہ سے جلوس بر آمد

اسلام آباد/عارف بلوچ/35A معاملہ کو لے کر جنوبی ضلع اسلام آباد میں دوسرے روز بھی فقید المثال ہڑتال کے سبب معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔اس بیچ انتظامیہ نے اسلام آباد قصبہ میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو خاردارتاروں سے سیل کیا تھا اور کسی بھی شخص حتٰی کی میڈیا کو بھی قصبہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔جبکہ مریضوں کو پوچھ تاچھ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جاتی تھی ۔اس بیچ ڈورو شاہ آباد میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی خانقاہ سے ایک پُر امن جلوس بر آمد ہوا ہے ۔جلوس میں شامل لوگ 35Aمعاملہ کے ساتھ ساتھ اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر 35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ قبول نہیں ۔ریاست کے مسلم کردار کو ختم کرنے کا منصوبہ دفعہ35Aسے چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول جیسے نعرے درج تھے ۔جلوس بازار سے گذر کر بخشی پارک میں اختتام پزیر ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں