جموں و کشمیر سے جانے والے مال کو پاکستان میں داخلے پر روک تاجروں کی ہڑتال کے بعد سرینگر مظفرآباد اور راولاکوٹ پونچھ تجارت معطل

سرینگر/ سی این آئی /کسٹم اسلام آباد کی جانب سے جموں و کشمیر سے آنے والے مالوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کے خلاف ایل او سی ٹریڈرز متحد ہو گئے منگل کے روز ہونے والی سرینگر مظفرآباد اور راولاکوٹ پونچھ تجارت احتجاجا معطل دونوں کراسنگ پوائنٹ پر سناٹا تاجروں کی ہڑتال کے باعث کوئی بھی مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کراس نہ کر سکا ۔ سی این آئی کے مطابق کسٹم اسلام آباد کی جانب سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے سے جموں و کشمیر سے آنے والے مالوں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہو نے سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے بعد سرینگر مظفرآباد تجارت کر نے والے تاجروں نے سولہ اگست کے روز سے آر پار تجارت معطل کر رکھی ہے جبکہ تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے منگل کے روز ہو نے والی تجارت بھی احتجاجا غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی جس کے بعد دونوں کراسنگ پوائنٹ ﴿بقعہ صفحہ 4 پر﴾

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں