نوجوان کے قتل پر فوج کے خلاف کیس درج، مجسٹریل تحقیق کا حکم

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کشمیر کے کپوارہ میں گزشتہ شام فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کی مجسٹریل تحقیق کا حکم دیا ہے۔ جبکہ پولیس نے اس واقعہ سے متعلق فوج کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کپواڑہ کے ترہگام میں گذشتہ شام فوج کی احتجاجی نوجوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان خالد غفار ملک ولد عبدالغفار ملک جاں بحق ہوا۔ خالد غفار پیشے سے دکاندار تھا۔وہ پتھراؤ کرنے والے گروپ کا حصہ نہیں تھا بلکہ اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ خالد جہانگیر نے ترہگام میں پیش آئے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ’ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ﴿ہندواڑہ﴾ مظفر حسین کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں تحقیقاتی عمل ایک ماہ اندر مکمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے‘۔ دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس نے واقعہ کی نسبت فوج کے خلاف مختلف دفعات بشمول دفعہ 307 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں