شدید بارشوں اور آسمانی بجلیاں گرنے سے تباہی کے امکانات یاتریوں کو امرناتھ کی یاترا کا پروگرام ترک کرنے کی تلقین

سرینگر/ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ایام میں موسم کے بارے میں کوئی مصدقہ پیشن گوئی نا ممکن ہے کیونکہ آنے والے ایام میں بڑے پیمانے پرگرج چمک کے ساتھ بادل پھٹنے کے امکانات ہیں جن سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے اور خاص طور پر بالائی علاقوں میں لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔غالباًیہی وجہ ہے کہ شرائین بورڈ کے ایک ممبر سری سری روی شنکر نے اگلے سال تک/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 امر ناتھ یاترا منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی ہے سری سری روی شنکر جو امر ناتھ شرائین بورڈ کے ممبر ہیں نے بتایا کہ جو لوگ امرناتھ یاترا پر جانے کا پروگرام بنارہے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اگلے برس تک اس پروگرام کو منسوخ کریں کیونکہ اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ بقول ان کے ہمالیائی خطے میں موسم اس طرح کروٹ بدل سکتا ہے کہ بالائی علاقوں میں زبردست بارشیں ہونگی اور اس کے ساتھ آسمانی بجلیاں گرنے سے پسیاں اور مٹی کے تودے اور چٹانیں گر سکتی ہیں جس سے تباہی مچ سکتی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری سری روی شنکر کے اس دعوے کی نہ تو سرکاری طور پر اور نہ ہی محکمہ موسمیات کے ماہرین نے تصدیق کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں