شمالی کمان کے اعلیٰ فوجی آفیسر کی گورنرکیساتھ ملاقات آفیسروں کیساتھ میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر/نادرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اسے ملاقات کی۔آرمی کمانڈر جنہوں نے پچھلے چار دِنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ، نے گورنر کو اپنے خیالا ت اور تجربات سے روشناس کرایا۔راج بھون کے ترجمان نے پچھلے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ہفتے آرمی کمانڈر کی گورنر سے میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے آرمی کمانڈر پر زور دیا تھا کہ ریاست میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف سول ۔ پولیس ۔ فوج کی مشترکہ کوششیں عمل میں لائی جانی چاہئیں۔ اپنے دورہ کو جاری رکھتے ہوئے آرمی کمانڈر لفٹنٹ جنرل رنویر سنگھ نے آج امرناتھ یاتراکادورہ کیا جہاں پر انہوں نے سیکورٹی صورتحال اور تمام انتظامیہ کا جائزہ لیا اس دوران چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے، کے ، بھٹ ان کے ساتھ تھے،انہوں نے اس موقعہ پر بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور سیول انتظامیہ کو آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے یاترا کو آسانی سے کامیاب بنائے جائے گا، آرمی کمانڈر نے اس موقعہ پر تمام سیکورٹی فورسز اور سیول انتظامیہ کے آپسی تال میں ان کی کافی سراہنا کی۔ اس کے بعد آرمی کمانڈر نے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سرحد پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے آرمی کے شاندار کام کی سراہنا کرتے ہوئے انہیںکہا کہ سرحد پار ہر حملہ کے جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا، آرمی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ہمہیں آنے والے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں