حج2018کیلئے14جولائی سے پروازیں شروع ہوں گی 14،15اور16جولائی کیلئے پروازوں کا پروگرام مرتب

سرینگر/ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی ایس قمر سجاد کے مطابق حج2018 کے لئے 14جولائی سے پروازیں شروع ہوں گی اوراس سلسلے میں عازمین کو بالخصوص اورعام لوگوں کو بالعموم لازمی جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔صوبہ کشمیر کے عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ روانگی سے دو دن پہلے اپنے سفری دستاویزات متعلقہ ضلع ہیڈکوارٹروں،یعنی ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر سے کام کے اوقات کے دوران حاصل کریں۔جب کہ سرینگر ضلع کے عازمین حج ہائوس سے دن کے دو بجے کے بعد سفری دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ صوبہ جموں اور لداخ خطے کے عازمین کو حج ہاوس بمنہ سے روانگی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 سے ایک دن پہلے سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے کہاگیا ہے 14جولائی کو فلائٹ نمبرAI-5101سے ہونے والے عازمین کو صبح5بجے حج ہائو س بمنہ پہنچنے کے لئے کہا گیا ہے ۔فلائٹ نمبرAI-5103کے لئے رپورٹنگ ٹائم صبح8.30بجے،فلائٹ نمبرAI-5105کے لئے صبح10.30بجے اور فلائٹ نمبرAI-5109سے روانہ ہونے والے عازمین کو صبح4.30بجے حج ہائوس بمنہ پہنچنے کے لئے کہا گیا ہے جب کہ فلائٹ نمبرAI-5111سے روانہ ہونے والے عازمین صبح5.30بجے اورفلائٹ نمبرAI-5113کے عازمین کو10.30بجے اور فلائٹ نمبر5115کو دوپہر 12.30بجے حج ہائوس میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ 16جولائی کو فلائٹ نمبرAI-5121سے روانہ ہونے والے عازمین کو صبح4بجے،فلائٹ نمبرAI-5117سے روانہ ہونے والے عازمین کو صبح5.30بجے،فلائٹ نمبرAI-5119کے عازمین کو صبح8.30بجے اور فلائٹ نمبرAI-5123کے عازمین کو دوپہر12.30بجے حج ہائوس بمنہ میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر حج ہائوس بمنہ پہنچ جائیں اور کسی بھی ممنوع اشیأکو اپنے ساتھ نہ لائیں۔باقی عازمین کی روانگی اورتاریخ کے سلسلے میں بعد میں جانکاری مشتہر کی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں