امبیڈکر کی تصویر والے پوسٹر پھاڑنے سے پھگواڑا میں کشیدگی

پھگواڑا/21مارچ ﴿یواین آئی﴾ آئندہ 14اپریل کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام کے تعلق سے پنجاب کے پھگواڑا شہر میں لگے پوسٹر پھاڑے جانے سے آج حالات کشیدہ نظر آئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر لگے فلیکس بینر کل شام پھاڑے گئے ۔ پھگواڑا تھانہ انچارج گرمیت سنگھ سدھو نے رابطہ کرنے پر یواین آئی کو بتایا کہ ایک مقامی شخص بھولا رائے کی شکایت پرنامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295﴿مذہبی جذبات بھڑکانے کے لئے مذہبی مقامات یا مقدس کتابوں کو نقصان پہنچانے ﴾ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں