راجوری میں درخت گر آنے سے ایک ہلاک، تین زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾راجوری میں آج صبح ایک درخت گر آنے سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ راجوری کے منو گھلا جنگل میں رونما ہوا ، جہاں یہ لوگ ایک درخت کاٹ رہے تھے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی نزدیکی گائوں کے لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور چاروں افراد کو اسپتال پہنچا دیا، جہاں معالجین نے ان میں سے ایک کو مردہ قرار دیا۔ ہلاک شدہ شخص کا نام محمد مشتاق ساکن درامن کنڈی بتایا گیا ، جبکہ زخمیوں کے نام نظام الدین، عبدالرشید اور محمد اکرم ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں