امریکی صدر شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کے لئے تیار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے مطلق العنان حکمران کم جونگ کے ساتھ ملاقات کرنے پر تیار ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملاقات کی خواہش کم جونگ نے ہی کی ہے اور انہوں نے اس ضمن میں جنوبی کوریا کے ذریعے امریکی صدر کو پیغام بھیجا ہے۔ جنوبی کوریا کا ایک وفد اس ضمن میں واشنگٹن پہنچا ہے۔وفد نے کم جونگ کا خط ٹرمپ کو پیش کیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ خط شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے امریکی صدر کو ملاقات کے لئے ایک دعوت نامہ تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کم جونگ سے ملاقات کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں