وادی میں ٹرین سروس چار دن بعد بحال

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ وادی میں ’’سیکورٹی وجوہات‘‘ کی بنا پر چار دن تک ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد یہ سروس بحال کردی گئی ہے۔ ریلورے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی حکام نے کی ایڈوائزری پر چار دن تک وادی میں بین الاضلعی ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی ۔ تاہم گزشتہ روز دن کی شروعات میں سرینگر ۔ بانہال ٹرین سروس بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اننت ناگ اور بجبہاڑہ علاقوں میں ٹرین پر پتھرائو کے واقعہ کی وجہ سے اسے دوبارہ معطل کرنا پڑا تھا۔ تاہم آج چوتھے دن وادی بھر میں سروس بحال کردی گئی ۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے جنوبی ضلع پلوامہ میں فوج کے ہاتھوں دو جنگجوئوں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ پر تنائو حالات کے پیش نظر سیکورٹی حکام کی ہدایات پر ٹرین سروس معطل کی گئی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں