پلوامہ میں لٹیروں کی جانب سے بینک لوٹنے کی کوشش

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾جنوبی ضلع پلوامہ میں لٹیروں نے آج دوران شب جموں کشمیر بینک کی ایک شاخ لوٹنے کی کوشش کی ۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لٹیروں نے پلوامہ کے لتر علاقے میں واقع جموں کشمیر بینک کی ایک شاخ کو لوٹنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں