وزیراعلیٰ نے گورنر کے ساتھ ملاقات کی حالیہ واقعات پرتبادلہ خیال

جموں/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقا ت کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ترقی ، سلامتی اور امن و قانون کی نظامت سے جڑے مختلف امور کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر اعلیٰ نے گورنر کو ان معاملات سے بھی آگاہ کیا جو اُ ن کے جموں اور کشمیر صوبوں کے حالیہ دوروں کے دوران ان کے مشاہدے میں آئے تھے۔گورنر نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ التوأ میں پڑے شہری بلدیاتی اداروں اور حال ہی میں موخر کئے گئے پیچایتی انتخابات سے جڑے /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
معاملات کو زیر بحث لایا۔گورنر نے ا س موقعہ پر پورے انتظامی نظام کے کام کاج میں مزید جواب دہی اور شفافیت کے عمل کو فروغ دینے کی ضرور ت پر زور دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں