کشمی ی میڈیکل سٹوڈنٹ کی تلاش اڑیسہ پولیس ٹیم دہلی پہنچ گئی

سرینگر/جے کے این ایس /کشمیری میڈیکل طالب علم کو تلاش کرنے کیلئے اُڑیسہ پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نئی دہلی پہنچی ۔ اُڑیسہ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کیلئے پولیس ٹیم دہلی روانہ ہوئی ہے کشمیری میڈیکل طالب علم جو کہ پُر اسرار طورپر اُڑیسہ سے لاپتہ ہو گیا کو تلاش کرنے کیلئے تین ریاستوں کی پولیس ٹیم کام میں لگی ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اُڑیسہ پولیس کی تحقیقاتی/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 ٹیم نئی دہلی پہنچی ہے جہاں پر وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو فون پر کسی نے نوجوان کے بارے میں اطلاع فراہم کی ہے جس کے بعد ہی پولیس ٹیم دہلی روانہ ہوئی ۔ پولیس کمشنر وائی بی خورانا نے بتایا کہ ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی میں مقیم کشمیریوں کے ساتھ بھی پوچھ تاچھ کرئے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں