چیف سیکریٹری نے ایجنڈاآف الائنس پر ہورہی کارروائی کا جائزہ لیااونتی پورہ ایمز پر وجیکٹ پرپیشرفت سے جانکاری حاصل کی

جموں/چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے کل یہاں انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دورا ن ’ایجنڈا آف الائنس ‘ کی محکمانہ بنیادوں پر عمل آوری کا جائزہ لیا ،کمشنر سیکرٹر ی جی اے ڈی نے میٹنگ کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے کی جارہی کارروائی کا خاکہ پیش کیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مختلف محکموں کی طرف سے ایجنڈا آف الائنس میں درج ایجنڈا نکات کو پورا کرنے کے عمل میں مزید بڑھاوا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کارروائی کو ایجنڈا آف الانس کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے قائم کی سب کمیٹی کو پیش کیا جانا چاہیئے۔چیف سیکرٹری نے انتظامی /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اَپ ڈیٹیڈ سٹیٹس رپورٹ جی اے ڈی کو پیش کریں۔ادھرچیف سیکرٹری بی بی ویاس نے کل یہاں ایک میٹنگ کے دوران سانبہ اور اونتی پورہ میں تعمیر ہور ہے ایمز پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، تعمیرات عامہ ، پی ایچ ای ، بجلی اور محکمہ جنگلات کے انتظامی سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈویژنل کمشنر جموں اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر سی پی ڈبلیو ڈی کو اراضی کی منتقلی ، بجلی ، پانی ، سڑک رابطوں کی فراہمی اور تار بندی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے تمام اہم کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ سی پی ڈبلیو ڈی کی طر ف سے پروجیکٹوں پربنیادی کام شروع کیا جاسکے ۔انہوں نے پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم سے کہا کہ وہ متواتر طور متعلقہ محکموں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لیا کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں