فوجی نے زندگی کا خاتمہ کیا، ٹریکٹر ڈرائیور کی اپنے ہی ٹریکٹر سے موتدرخت کاٹنے کے دوران مزدور لقمہ اجل ، کانہ چک سے 25سالہ نوجوان کی نعش برآمد

سرینگر/اے پی آئی /ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کے بعد سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک اور فوجی جوان نے سروس رائفل سے اپنا کام تمام کیا ،مرکنڈل سمبل میں ٹریکٹر اچانک ڈرائیور کے اوپر چڑھنے سے ڈرائیور لقمہ اجل ساتھی شدید طور پر زخمی ،سنگرامہ سوپور میں درخت کاٹنے کے دوران مزدور زندگی کی جنگ ہار گیا،کانہ چک جموں میں 25سالہ نوجوان کی نعش گلہ کاٹ کر برآمد۔ سرحدی ضلع کپوارہ کے 18راشٹریہ رائفلز کیمپ میں اس وقت سنسنی اور افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب ای کمپنی میں تعینات کانسٹیبل شنکر سنگھ نے نامعلوم وجوہات کی بنائ پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولیاں چلائیں جسے وہ شدید طور پر زخمی ہوا مذکورہ اہلکار نے موقعے پر ہی د م توڑا ، پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر قانونی ضابطے پورے کئے اور میت فورسز کے حوالے کر دی ۔ واضح رہے کہ لنگیٹ ہندوارہ میں برندھر سنہا نام ایک اور اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے ایک دن پہلے خود کوہلاک کیا تھا ۔ مرکنڈل سمبل میں /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ٹریکٹر اچانک 31سالہ ڈرائیور ظہور احمد گنائی کے اوپر چڑھ گیا جسے مذکورہ ڈرائیور کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی تاہم اس کا ساتھی رمیز احمد بابا اس واقع میں شدید طور پر زخمی ہوا اور اسے علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ سنگرامہ سوپور کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب 55سالہ مزدور غلام محمد شیخ ساکنہ سیر جاگیر درخت کاٹ رہا تھا کہ اس دوران درخت کا ایک تنا اس پر جا گرا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوا ۔مذکورہ شخص کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت غیر تسلی بخش قرار دے کر اسے مزید علاج کیلئے صدر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ ادھر کانہ چک جموں میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب مقامی لوگوںنے ایک 25سالہ نوجوان امن دیپ سنگھ کی گلہ کاٹ کر نعش پائی اور اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا ،پولیس پارٹی نے جائے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی ضابطے پورے کئے اور میت آخری رسومات کیلئے ورثہ کے حوالے کر دی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں