مونگہ ہامہ پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد تین دائروں والی سیکورٹی تعینات

سرینگر/یو پی آئی /مونگہ ہامہ پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے گائوں کو پوری طرح سے سیل کرکے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مونگہ ہامہ گائوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے تین دائروں والی سیکورٹی تعینات کی اس دوران آس پاس علاقوں کو بھی احتیاطی طورپر محاصرے میں لیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مونگہ ہامہ پلوامہ گائوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔ 55آر آر ، 183بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی پلوامہ نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مونگہ ہامہ گائوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گائوں کی طرف جانے والے راستوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مونگہ ہامہ گائوں کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں بھی پولیس وفورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ کانٹے دار تار بھی نصب کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز نے گائوں کو محاصرے میں لیا اس دوران نوجوانوں نے فورسز پر پتھراو بھی کیا تاہم تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ اشک آور گیس کے گولے بھی داغے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاٹھی چارج کے بعد نوجوان منتشر ہوئے اس دوران فوج کی مزید کمک طلب کرکے علاقے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مونگہ ہامہ پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گائوں میں کئی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک گائوں میں گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں