بھارت اور پاکستان قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾بھارت اور پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک دوسرے کے قیدیوں کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں نے یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا ہے۔اس فیصلے مطابق 70سال سے زائد اور18سال سے کم عمر کے قیدیوں ، خواتین قیدیوں اور معذور قیدویوں کو اپنے اپنے ملک کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں تجویز بھارت نے پیش کی تھی ، جسے پاکستان نے منظور کرلیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک نے جوڈیشل کمیٹی مکینزم کی بحالی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر شامل ہیں ، جنہیں ایک دوسرے کے سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں