سوپور میں درخت گر آنے سے مزدور لقمہ اجل

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک درخت گرآنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق سوپور کے سنگرامہ میں ایک مزدور غلام محمد شیخ ساکن سیر جاگیر درخت کاٹ رہا تھا ، جب یہ اُس پر گرآیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ،جہاںمعالجین نے اس کی نازک حالت دیکھتے ہوئے بہتر علاج و معالجے کے لئے اسے سرینگر کے صدر اسپتال ریفر کردیا۔ صدر اسپتال میں کچھ دیر تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دم توڑ بیٹھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں