سعودی ولی عہد برطانوی وزیر اعظم سے ملاقی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ، جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں نے آج برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے برطانیہ کو براہ راست سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری اور تجارت 90 ارب ڈالرز تک لیجانے پر اتفاق ہوا ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے سے ملاقات کے بعد وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس میں برطانیہ میں براہ راست سرمایہ کاری اور برطانوی کمپنیوںکو نیا بزنس ملنے کی باتیں ہوئیں۔ محمد بن سلمان نے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کی۔ دن کا کھانا ملکہ اور رات کا شہزادہ چارلز اور ولیم کے ساتھ رکھا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں