بانڈی پورہ حادثے میں شہری ہلاک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور ہلاک اور ایک اور شخص زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بانڈی پورہ کے مارکنڈل گائوں میں آج صبح رونما ہوا۔ مارے جانے والے شخص کی شناخت 35سالہ ظہور احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔ظہور موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا ہے۔جبکہ ایک اور شخص رمیض احمد بابا اس حادثے میں شدید زخمی ہوگیا ہے۔اسے علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچادیا گیا ، جہاں معالجین نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے سرینگر ریفر کردیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں