شوپیاں میں چوتھے دن بھی تعزیتی ہڑتال

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾جنوبی ضلع شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف آج چوتھے روز بھی تعزیتی ہڑتال جاری ہے۔ ضلع میں بیشتر دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے مسلسل بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل ۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے شوپیاں کے پہنو علاقے میںفوج کی اندھادھندفائرنگ میں دو جنگجو اور چار عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد شوپیاں اور وادی کے کئی دیگر علاقوں میں حالات پر تنائو ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق آج چوتھے دن بھی یہاں ہمہ گیر ہڑتال رہی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں