شوپیاں میں شہری ہلاکتوں سے دھچکہ لگا: دنیشور شرما

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾انٹیلی جنس بیرو﴿آئی بی ﴾ کے سابق سربراہ اور کشمیر کے لئے مرکزی حکومت کے نمائندے دنیشور شرما نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعہ سے وادی کے حالات کو ایک دھچکہ لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو وادی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں دنیشور شرما نے مزید کہا ہے کہ ’’عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک جانا چاہیے۔فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اندھادھند فائرنگ نہیں کرنی چاہیے۔‘‘انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس سال گرما کے موسم میں وادی میں بہتر حالات کی توقع کرتے تھے لیکن شوپیاں واقعہ سے لوگوں میں ناراضگی اور غصہ پیدا ہوگیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دنیشور شرما کو مودی سرکار نے گزشتہ سال 23اکتوبر کو کشمیر میں بات چیت کے لئے اپنے نمائندے کے بطور مقرر کیا۔ انہوں نے اب تک جموں کشمیر میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں